معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی عمر سے پردہ اٹھا دیا

Published On 13 April,2021 05:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی عمر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے گزشتہ روز اپنی 40 ویں سالگرہ منائی اور اسکا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کھلم کھلا اظہار بھی کیا ہے۔

سنیتا مارشل کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصویریں مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں کریم رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سنیتا مارشل اپنی سالگرہ کے موقع پر نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سنیتا مارشل نے اپنی متعدد تصویریں اپ لوڈ کی ہیں اور عمر چھپانے کی روایت توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 40 سال کی ہو گئی ہیں۔

سنیتا مارشل نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہاں میں 40 سال کی ہو گئی ہوں، کوئی شک؟،‘ اور ساتھ میں اُن کی جانب سے ایک ہنستا ہوا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔
 

Advertisement