لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔
تفصیلات کے مطابق یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقراعزیز کی والدہ آسیہ عزیز پاکستان کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور ہیں۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور ساس کی کار میں بیٹھے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوبصورت بیوی اقرا عزیز اپنی والدہ آسیہ عزیز (پاکستان کی پہلی کریم ڈرائیور) کے ساتھ اپنی نئی کار میں بیٹھی ہیں ماشااللہ۔
انہں نے لکھا کہ طاقتور عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے۔ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔
یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ محبت اور عورت راج کے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔