لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک بار پھر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ موصوفہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔
حریم شاہ نے یہ دعویٰ ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے دعوے میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کالز سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حریم شاہ کا اپنے دوستوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے، میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، اس لئے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی۔
خیال رہے کہ حریم شاہ کی شہرت ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے ہے۔ وہ اس سے قبل بھی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے متنازعہ بیانات جاری کرتی رہتی ہیں۔