ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے نے طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میزبان کو لاجواب کر دیا۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے شادی کی 14ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑے پوز دی رہی ہیں جبکہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال کے ہمراہ موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ایشوریا رائے سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہوگا ؟
اس سوال پر ایشوریا رائے نے جواب دیا کہ ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزررہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے۔