اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

Published On 21 April,2021 04:45 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی مشہور اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارت کے مقبول ڈرامے ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کی اداکارہ حنا خان کے والد گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کشمیر میں شوٹنگ کررہی تھیں جب افسوسناک خبر ملی جس کے بعد وہ فوراً ممبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان اپنے والد کے بہت قریب تھیں۔ اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حنا خان نے بتایا تھا کہ جب وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی آرہی تھیں تو اس بارے میں صرف ان کے والد کو علم تھا اور ان کے والد نے ہی ان کے خواب پورے کرنے میں ان کی مدد کی۔
 

Advertisement