میشا شفیع کا یوگا کلاسز میں بطور استاد کردار ادا کرنیکی خواہش کا اظہار

Published On 19 April,2021 11:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے یوگا کلاسز میں بطور استاد کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر تے ہوئے بتایا کہ جلد یوگا کلاسز کا آغاز کرنے والی ہوں جس میں وہ بحثیت استاد یوگا پریکٹس میں ساتھیوں کی مدد کروں گی۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں جلد گریجویٹ ہونے والی ہوں جس کے بعد اگر شیڈول نے اجازت دی تو لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے والی یوگا سکھاؤ ں گی ۔

ماڈل میشا شفیع نے کہا کہ لوگوں کی دلچسپی دیکھ کے خوش ہوں اور میری سب سے التماس ہے کہ کلاسز سے متعلق میری مدد کریں۔
 

Advertisement