معروف گلوکار مہدی حسن کے شاگرد آصف جاوید انتقال کر گئے

Published On 20 April,2021 04:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن کے شاگرد آصف جاوید انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے گلوکار مہدی حسن کے شاگرد آصف جاوید انتقال کر گئے ہیں،جاں بحق ہونے والے شاگرد ایک ہفتے سے کورونا کے علاج کے لیے میو ہسپتال میں تھے۔

آصف جاوید کے اتنقال کی تصدیق گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے علی نے بھی کی ہے۔
 

Advertisement