ممبئی: (روزنامہ دنیا) سینئر بھارتی اداکار و پروڈیوسر وینکٹ صوبہا بھی کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے موت کے منہ میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وینکٹ صوبہاکاکورونا وائرس ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھاجس پرانہیں چنئی کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، علاج کے باوجود وینکٹ کی طبیعت سنبھل نہیں پا رہی تھی اور وہ بیماری سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز دُنیا ئےفانی سے کوچ کرگئے ۔
ان کی موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ،انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے سبب اموات کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔کورونا کیسز میں بھارت اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 کروڑ 80 لاکھ 47 ہزار سے زائد کورونا مریض موجود ہیں۔