ثنا خان کے شوہر کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

Published On 31 May,2021 12:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے شوہر کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا، ثنا نے مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ثنا خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں سابق اداکارہ کے شوہر مفتی انس بستر پر لیٹے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی نظر آ رہی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مفتی انس کو مختلف وٹامنز دیئے ہیں جبکہ ان کے تمام تجویز کردہ ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک پوسٹ میں ثنا خان نے کہا تھا کہ مفتی انس کو 3 ڈرپس لگ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت پائی تھی تاہم گذشتہ برس انہوں نے اسلامی طرز زندگی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
 

Advertisement