سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، اہلخانہ کی دعاؤں کی درخواست

Published On 25 June,2021 11:36 am

کراچی:(روزنامہ دنیا) پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبیعت ناساز ہے ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انور اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے ۔ انور اقبال ان دنوں شدید علیل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔