احساس تعلیمی وظائف کا دائرہ کار اعلیٰ ثانوی تعلیم تک بڑھایا جا رہا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Published On 25 June,2021 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس تعلیمی وظائف کا دائرہ کار ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم تک بڑھایا جا رہا ہے

انہوں نے یہ بات تلہ گنگ کے میونسپل کمیٹی ہال میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کاؤنٹر کے معائنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔

وہاں موجود حکام نے ڈاکٹڑ ثانیہ نشتر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے احساس تعلیمی وظائف کے لیے مستحق گھرانوں کے بچوں کے اندراج کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ احساس پرائمری تعلیمی وظائف میں بچوں کے لیے ڈیڑھ اور بچیوں کے لیے دو ہزار فی سہہ ماہی مختص ہے۔ احساس تعلیمی وظائف کے لیے ملک گیر آگاہی واندراج مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پرائمری تعلیم کی تکمیل پر مستحق بچیوں کو احساس گریجویشن وظیفہ بھی جاری ہوگا۔

 

Advertisement