مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Published On 25 June,2021 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے اور تمام مطالبات منظور ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور رہنماآئل ٹینکر ز ایسویسی ایشن تاج آفریدی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج کی ملاقات میں افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے بات چیت کا ایک فورم بنادیا ہے، آئندہ بھی بات چیت سے دیگر معاملات طے ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امسال تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بہت کم ہے،چند روز قبل تربیلا میں پانی کی سطح بہتر تھی لیکن اب کم ہے،29 جون سے 5جولائی تک گیس کا انتظام رکھیں گے تا کہ لوڈشیڈنگ کم ہو،احتجاج قانون کے دائر ے میں رہ کر ہو نا چاہئے۔

رہنما آئل ٹینکر ز ایسویسی ایشن تاج آفریدی کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرلئے ہیں، ٹینکرز کی اب تک گریڈیشن100فیصد مکمل ہو چکی ہے اور لانگ روٹ کی تمام گاڑیوں کو اپ گریڈ کرچکے ہیں۔
 

Advertisement