پاکستان کا ایمرجنگ سے فرنٹیئر مارکیٹ میں داخل ہونے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبرتک متوقع

Published On 25 June,2021 03:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ میں داخل ہونے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر تک متوقع ہے۔

ایم ایس سی آئی کا پاکستان کا درجہ بدلنے کا امکان، پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئرمارکیٹ میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ درجے کی تبدیلی کا حتمی اعلان 7 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ منظوری کی صورت میں فیصلے کا اطلاق نومبر 2021 میں ہوگا۔

اس وقت پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ میں حجم اعشاریہ 2 فیصد ہے جبکہ پاکستان کا فرنٹیئرمارکیٹ میں حجم 2 اعشاریہ 3 فیصد ہوگا۔ ایم ایس سی آئی فرنٹیئرانڈیکس میں اس مرتبہ پاکستان کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر23 کردی جائے گی۔
 

Advertisement