کراچی میں گارمنٹس فیکٹری پر چھاپہ، گیس چوری میں ملوث مالک گرفتار

Published On 25 June,2021 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی پولیس نے کورنگی میں گارمنٹس فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے، کورنگی میں گیس چوری کرنے والا فیکٹری مالک گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم پائپ لائن سے براہ راست گیس چرا کر فیکٹری کی تنصیبات چلا رہا تھا، ملزم 210 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے چوری کر رہا تھا۔
 

Advertisement