سندھ: گیس کی قلت کے سبب فیکٹریوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر

Published On 25 June,2021 09:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں گیس کی قلت نے فیکٹریوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر کردیا، صنعتکار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

ایکسپورٹس میں 50 فیصد سے زائد حصہ رکھنے والے کراچی کے صنعتکار اپنے آپ کو لاوارث شہر کے باسی تصور کررہے ہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، تباہ حال انفرااسٹرکچر سے پریشان صنعتکاروں کو اب گرمی میں بھی گیس نہیں مل رہی۔

گیس بحران کی وجوہات جو بھی ہوں سچ تو یہ ہے کہ ملکی گیس کی پیداوار میں 60 فیصد سے زائد حصہ رکھنے والے صوبے کی صنعتوں کے لیے گیس کی آنکھ مچولی سمجھ سے بالا ترہے۔

انڈسٹری کے مطابق کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رکا رہا تو بے روزگاری کے خطرات بھی منڈلانے لگیں گے اور مرکز کو اربوں روپے کی ٹیکس آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا-

 

Advertisement