کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی، تھرو بال قومی چمپئین شپ کے لئے سندھ ٹیم کے ٹرائلز دینے بڑی تعداد میں خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
کورونا کے باعث لمبے لاک ڈاون کے دوران ایتھلیٹ گھروں میں بور ہو گئے، اب اجازت ملی تو گراونڈ میں کھل کر وارم اپ کیا۔ رننگ اور ڈرلز کے بعد تھرو بال کے قومی مقابلوں کے لئے سندھ ٹیم کے ٹرائلز بھی دئیے، خواتین کھلاڑی فٹنس پر سمجھوتا نہیں کرتیں، اسی لئے گھروں میں بھی اپنی صحت کا خوب خیال رکھا۔
قومی چمئین شپ میں جیت کا عزم لئے ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ تھروبال کھیلنا شوق ہی نہیں جنون بھی ہے۔ قومی ویمن تھرو بال چمپئن شپ جولائی کے آخری ہفتے فیصل آباد میں شیڈول ہے۔