کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرایا جانے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرایا جائے، ریکارڈ سے ثابت ہوا نسلہ ٹاور قبضے کی زمین پر تعمیر کیاگیا، عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کے دستاویزات کا جائزہ لیا۔
حکم نامہ کے مطابق رہائشیوں کو نکالنے کے بعد عمارت گرانے کا کام جتنی جلد ممکن ہوسکے شروع کیاجائے، نسلہ ٹاور میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر نسلہ ٹاور کی عمارت فوری تحویل میں لیں،غیرقانونی تعمیرات پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے۔