کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی فاشسٹ جماعت ہے، مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، بلاول بھٹو مسٹر کلین نہیں مسٹر کلین شیوڈ ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب خود کہتے رہے میری تقریر سنو پھر ہم آپ کی سنیں گے، خود تقریر کر کے چل دیے اور حماد اظہر کی تقریر نہیں سنی، بلاول نے کل کہا پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، وہ گدھوں میں گھرے ہوئے ہیں، ان کے وزرا کی پوری ٹیم ہے، اصل میں سندھ میں کتوں کا اضافہ ہوا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن پیشیاں بھگت رہی ہے، سندھ میں چوروں لٹیروں کی حکومت ہے، بلاول ذرا باہر تو نکلو، این آئی سی وی ڈی کہہ کہہ کر یہ تھکتے نہیں، این آئی سی وی ڈی کے ندیم قمر نے 5 کروڑ ایئر ٹکٹ میں جھونک دیا، 5 کروڑ میں کتنی اینجو گرافیاں ہوسکتی تھیں۔