سندھ میں پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ، پارکس 28 جون سے اوپن

Published On 19 June,2021 02:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، پارکس، انڈور جمز اور درگاہیں بھی 28 جون سے اوپن ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین کم ہونے کی وجہ سے سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے، بتایا گیا کہ اب تک 32 لاکھ 43 ہزار 988 ویکسینیشن صوبے کو موصول ہوئیں، جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 ویکسین استعمال ہو چکیں۔

اجلاس میں پرائمری سکولز 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، امیوزمنٹ پارکس، انڈورجمز اور مزارات 28 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، صوبے میں تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، جون میں 263 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا شہری ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹرقیصر سجاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 

Advertisement