اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 313، بلوچستان میں 26 ہزار 331، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734، اسلام آباد میں 82 ہزار 207 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 822 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 113 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 567، سندھ میں 5 ہزار 273، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 240، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 297، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 570 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔