کراچی: نرسز کے عالمی دن پر بی براؤن اور دنیا میڈیا گروپ کے تعاون سے سیمینار

Published On 25 June,2021 09:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز میں نرسنگ کا شعبہ بھی صف اول رہا، کراچی میں نرسز کے عالمی دن کے موقع پر بی براؤن اور دنیا میڈیا گروپ کے تعاون سمینار منعقد کیا گیا، مقررین نے زندگی داؤ پر لگانے پر نرسنگ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

کورونا وباء نے جہاں دنیا کو گھروں میں قید کیا وہیں فرنٹ لائن ورکرز نے ویکسین سے قبل زندگی کا پہیہ چلانے میں اپنا اہم کردار کیا۔ وباء کے دور میں نرسنگ اسٹاف کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نرسز کے عالمی دن کے موقع پر بی براؤن اوردنیا میڈیا گروپ کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

سمینار میں نرسنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انکے کام کو سراہا گیا۔ بی براؤن پاکستان کے ایم ڈی ظفر ہاشمی نے کہا کہ نرسنگ اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا کو مشکل سے نکالنے میں نرسز نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کی خدمت کی۔

مقررین نے نرسز سے متعلق سیمینار منعقد کرنے پر دنیا میڈیا گروپ سے اظہار تشکر کیا، سمینار کے اختتام پر بی براؤن کی جانب سے نمایاں خدمات پر نرسوں کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے۔
 

Advertisement