خیبرپختونخوا: ایک سال میں1 لاکھ 37 ہزار افراد کورونا سے متاثر، 1 لاکھ 30 ہزار صحت یاب

Published On 22 June,2021 09:04 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ برس سے اب تک کورونا وائرس کے 19 لاکھ 84 ہزار ٹیسٹ ہوئے، 1لاکھ 37 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں ایک سال کے دوران 20 لاکھ کے قریب کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

صوبے میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں صرف سو سے زائد کیسز سامنے آئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا چاہیے۔

صوبہ بھر میں ایک سال کے دوران کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے، صوبہ میں فعال کیسز کی تعداد 2ہزار 271 رہ گئی ہے۔
 

Advertisement