اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے میں مزید 23افراد جاں بحق، 901 نئے مریض سامنے آ گئے، پاکستان میں مثبت کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 رہ گئی۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ صفر دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار241 ہے مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 54ہزار743ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے مزید 9سو ایک مریض سامنے آئے جبکہ 9 لاکھ 291افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 45ہزار796، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 555، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار 628، اسلام آباد میں 82ہزار 565 جبکہ بلوچستان میں 27ہزار 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 212اور گلگت بلتستان میں 5ہزار 984افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔