کورونا وائرس کی ایک اور مہلک قسم ’ڈیلٹا ‘دنیا بھر میں پھیلنے لگی

Published On 23 June,2021 07:57 pm

نئی دہلی : (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی ایک اور مہلک قسم "ڈیلٹا "دنیا بھر میں پھیلنے لگی، بھارت میں "ڈیلٹا پلس"ویرینٹ کے 40 نئے کیس منظر عام پر آگئے۔

نئے کیسز کے بعد وزارت صحت نے 3 ریاستوں کو کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کردی۔

یورپین سینٹر فارڈزیز نے کہا ہے کہ اگست کے آخر تک یورپ کے 90 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہوسکتے ہیں، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، نیپال سمیت 11 ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔

ترجمان فرانسیسی حکومت کے مطابق فرانس میں نو سے دس فیصد کورونا کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔

میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ ماسکو میں نوے فیصد کیسز کا تعلق کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے، ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آسٹرازینکا اور فائزر ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف موثر ہے۔
 

Advertisement