پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کو سائنو ویک کی دو لاکھ سے زائد ڈوز موصول ہوگئیں،صوبہ بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کو ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہوگئی ہے ،کھیپ سائنو ویک کی 2 لاکھ 40 ہزارڈوزز پرمشتمل ہے ،ویکسین موصول ہونے کے بعد مختلف اضلاع کو ترسیل کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 3 لاکھ 98 ہزار724 شہریوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے،پہلی ڈوزلینے والے شہریوں کی تعداد 13 لاکھ 90 ہزارہے،مجموعی طور پر17 لاکھ 11 ہزارسے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔
صوبے میں 675 مقامات پر ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ دوردراز علاقوں کے لیے 42 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی فعال ہیں۔