برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے متجاوز، مختلف شہروں میں مظاہرے

Published On 20 June,2021 09:17 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

لاطینی امریکا کا ملک برازیل مہلک وائرس کی زد میں ہے، امریکا کے بعد عالمی وبا سے مرنے والوں کی سب سےز یادہ تعداد برازیل میں ہے۔ ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مزید 2 ہزار 247 افراد افراد لقمہ اجل بنے۔ 81 ہزار 574 نئے مریض سامنے آئے۔

مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کے وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ ریو ڈی جینرو اور برازیلیا میں نکلنے والی ریلیاں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، لوگوں کا کہنا تھا حکومت تو وائرس سے بھی بدتر ہے، مظاہرین نے صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ریلیوں میں قبائلی افراد نے بھی شرکت کی۔
 

Advertisement