اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا کے وار جاری، گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کوروناٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 8.08 فیصدرپورٹ کی گئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 8 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں کوروناوائرس پھیلنے کی شرح4.7فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1 شخص جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد301 ہو گئی ہے۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے کوئٹہ میں سب سے زیادہ 32 کیسز، تربت میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہزار 5 سو 85 ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 25507 ہے۔
دوسری جانب وبا کی عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد17 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 163 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 38 لاکھ 75 ہزار 235 ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا بھر میں 16 کروڑ 34 لاکھ 79 ہزار 618 افراد مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔