اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی، مثبت کیسز
کی شرح 2 اعشاریہ صفر چار ریکارڈ کی گئی۔
این اسی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 50ہزار 768ہو گئی ہے۔ 930 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8 لاکھ 95 ہزار 690 ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ میں 3لاکھ 33 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار 247، اسلام آباد میں 82 ہزار 431 جبکہ بلوچستان میں 26 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 19 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔