اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827، اسلام آباد میں 82 ہزار 394 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 441 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 659، سندھ میں 5 ہزار 344، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 274، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 301، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 573 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔