کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہمی کا فیصلہ

Published On 26 June,2021 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز مفت ملیں گی۔

موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا، یورپ اور متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ موڈرنا ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

دوسری جانب این سی او سی نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ورک ویزہ پر جانے والے فائز ویکسین لگوا سکتے ہیں، ایسے افراد بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں جنہوں نے 26 جولائی سے پہلے ورک ویزہ پر بیرون ملک جانا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک میں جانے والوں کو فائزر لگائی جائے گئی، جہاں چینی ویکسین کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
 

Advertisement