کورونا ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Published On 23 June,2021 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ویکسین چین سے خریدی گئی ہے اور ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement