آئندہ ہفتے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنائیں گے: اسد عمر

Published On 20 June,2021 10:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، اگلے ہفتے نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

کورونا ویکسین کی قلت سے متاثر شہریوں کیلئے اچھی خبر، 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کوروناٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement