اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 1.2 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں،اب بھی 20 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک دو روز سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں لگنے والی ویکسین میں کمی ہے، دوہزار سے زائد سینٹرز ہیں،جن سینٹرز میں زیادہ رش ہوتا ہے وہاں پر ویکسین کی کمی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہےجبکہ ہم ویکسین کی اضافی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ وقتی گیپ ہے جوجلد دور کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک تاثر یہ بھی ہے کہ پہلی اور دوسری خوارک میں تین سے چار ہفتے کا وقت ہے اگر یہ وقفہ چھ سے سات ہفتوں کے بعد بھی لگوا لی جائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں۔انھوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔