لاہور ہائیکورٹ: پیٹرولیم کے مصنوعی بحران کی ذمہ دار کمپنیوں سے ریکوری کا حکم

Published On 25 June,2021 11:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاسم خان نے پٹرولیم کا مصنوعی بحران پیدا کر کے پیسہ بنانے والی کمپنیز سے حکومت کو ریکوری کرنے کا حکم دے دیا۔

 چیف جسٹس قاسم خان ملک نے پٹرولیم بحران کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے وفاقی حکومت اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دے، وفاقی حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہوگی، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، وفاقی حکومت پٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 3 ماہ میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے، عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا۔