ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی، فوڈ آئٹمز مستثنیٰ ہوں گی: شوکت ترین

Published On 25 June,2021 01:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کر دی، فوڈ آئٹمز پر ٹیکس واپس لے لیے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا، ماضی میں جو گروتھ دکھائی گئی وہ قرض لے کر ہوئی۔ احساس وزیراعظم کا فلیگ شپ پروگرام ہے، ہرشہری بینک سے گھر بنانے کیلئے قرض لے سکتا ہے۔ میری گاڑی کی مد میں اسکیم متعارف کرائیں گے، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا، موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ کالز پر 75 پیسے ٹیکس ہوگا، آئی ٹی فرمز پر ٹیکس زیرو کر دیا۔ 

شوکت ترین نے کہا کہ دودھ پر ٹیکس ختم کر دیا، آٹے اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں، پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے 10 فیصد کر دیا، زراعت کی ترقی پر 25 ارب اضافی خرچ کریں گے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون بھی بنا رہے ہیں۔ پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کر کے 20 فیصد کر دی ہے۔ 

 وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سونے کی ویلیو ایڈیشن پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی، ٹیکسٹائل اشیا پر ٹیکس 12سے کم کر کے 10فیصد کر دیا،  سرکاری ملازمین کے میڈیکل پر بھی ٹیکس ختم کر دیا ہے۔