اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ ہے جس کی کوئی سیاست ہے نہ قیادت، انہیں نظر آ رہا ہے اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتناعرصہ اقتدارسندھ میں ملا اتنا کبھی کسی آمر کو بھی نہیں ملا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیسہ باہر منتقل کر کے جائیدادیں بنائیں، اپوزیشن کا کام صرف عمران خان کی ذات کونشانہ بنانا ہے، یہ منفی سیاست چھوڑ کر مثبت سیاست کی طرف آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی، انتخابی اصلاحات سے کنارہ کشی اختیارکررہی ہے۔ اپوزیشن جان لے عمران خان پر تنقید سے ووٹ بینک نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم کوجتناتنقیدکانشانہ بنائیں گےوہ مضبوط ہونگے۔بلاول اورمریم تنقیدکرتےہیں مگرانہوں نےآج تک یہ نہیں کہاکہ ہماری کیاخارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ 1947 سے لے کر 2008 تک 6 ہزار ارب قرض لیا جس سے اسلام آباد کا شہر بنایا، گوادر بنایا،موٹرویز بنائیں، انفراسٹرکچربنایا۔2008 سےلیکر2018 تک قرضہ 26ہزار ارب روپےہوگیا، ہمیں ہر سال 2ہزارارب روپیہ قرضوں کی قسطوں کاسوددیناپڑتاہے۔20ہزارارب قرض میں مسلم لیگ ن کی حکومت نےبجلی کےمہنگےمنصوبےلگائے، ساہیوال میں کول پاورپلانٹ لگایا جس سے وہاں ماحولیاتی مسئلہ کھڑا ہو گیا۔ بجٹ میں خرچ زیادہ ہے آمدن کم ہےاس لئےمشکل میں ہیں۔بجلی کےمہنگےمنصوبوں کی کہانیاں بتائیں تواپوزیشن کےدوست ناراض ہوکرواک آؤٹ کردیتےہیں۔