لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی وزرا نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس کو مضحکہ خیز اور پارلیمان کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
اسد عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس ڈکٹیٹر شپ دور کی روایت ہے.جمہوریت میں سب سے بڑی آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ ہوتی ہے.پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔