اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صوبوں کے حصے میں ستائیس فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبوں کو اپنا ترقیاتی بجٹ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجٹ میں ٹیکس مراعات بھی دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے 900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبوں کے حصے میں 27 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کر سکیں گے۔ تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ٹیکس میں بھی رعایتیں دی گئی ہیں۔