مسلسل دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

Published On 25 June,2021 04:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 157 روپے 68 پیسے سے گر کر 157 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے پرفروخت ہو رہا تھا۔ جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو گیا تھا اور قیمت 158 روپے 53 پیے سے کم ہو کر 157 روپے 68 پیسے ہو گئی تھی۔