دورہ انگلینڈ کیلیے قومی سکواڈ برمنگھم پہنچ گیا

Published On 25 June,2021 04:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے سے برمنگھم پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز طے ہیں۔ پی ایس ایل مکمل ہونے کے بعد بابراعظم، صہیب مقصود، محمد رضوان سمیت ٹیم کے دوسرے 23 ارکان صبح ابوظہبی سے لاہورپہنچے۔

حارث سہیل، سعودشکیل ، عبداللہ شفیق، ہیڈکوچ مصباح الحق، وقاریونس سمیت 11 ارکان لاہور سے طیارے میں سوار ہوئے ہیں۔ 

سکواڈ 3 دن روم آئسولیشن میں رہےگا اور آئسولیشن مکمل کرنےکےبعد7روز ٹریننگ کی اجازت ‏ہو گی۔ قومی کرکٹ سکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہو گا ۔

پہلا انٹرا  سکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی سکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ‏‏ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز ‏کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ‏ویسٹ انڈیز ‏کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف مواقعوں پر تین بار کرونا ٹیسٹنگ کی گئی،خوش ‏قسمتی سے تمام کھلاڑی اور اسٹاف کی کرونا رپورٹ منفی آئی۔