ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا پر جنسی زیادتی کاا لزام لگایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فحش فلموں کے ریکٹ میں ممبئی کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان دینے کیلئے پیش ہونے والی بالی وڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے الزام لگایا کہ راج کندرا نے انہیں مارچ 2019 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ماضی میں راج کندرا نے کام کے متعلق بات چیت کیلئے میرے بزنس منیجر سے رابطہ کیا تھا۔ ان کی میٹنگ 27 مارچ 2019 کوہوئی۔ بعد ازاں ایک بحث کے بعد راج کندرا بغیر بتائے ان کے گھر چلے آئے ۔ کندرا نے مزاحمت کے باوجود ان کا بوسہ لینا شروع کردیا۔
شرلین نے بیان دیا کہ وہ راج کندرا سے خوفزدہ تھیں، انہوں نے دھکا دے کر کندرا کو خود سے دور کیا اور واش روم میں بھاگ گئیں۔رپورٹس کے مطابق شرلین نے اپریل 2021 میں راج کیخلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔