ممبئی: (ویب ڈیسک) عریاں فلموں کے سکینڈل میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا کی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنا رد عمل دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ نے زدنگی میں پیش آنے والے مشکل حالات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے جیمز تھربر کا ایک قول شیئر کیا جس کے مطابق"غصے کی حالت میں پیچھے کی جانب مت دیکھو یا خوف کی حالت میں سامنے مت دیکھو مگر اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہو۔"
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ غصے کی حالت میں ہم عموما ان لوگوں سے متعلق سوچتے ہیں جنہوں نے ماضی میں ہمیں دکھ دیا یا بر ے حالات سے متعلق سوچتے ہیں جن کے سبب ہم پریشانی کا شکار رہے۔خوف میں ہم مستقبل میں اپنے کسی پیارے کی موت سے متعلق سوچ کر ڈرنے لگتے ہیں۔لیکن ہمیں کرنا یہ چاہئے کہ اپنے حالات سے مکمل طور پر باخبر رہیں اورزمانہ حال میں رہنا سیکھیں۔
شلپا شیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ میں گہری سانسیں لیتی ہوں اور یہ جان کرخود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ میں زندہ ہوں، میں نے ماضی میں بھی مشکلات کے باوجود حالات کا بخوبی سامنا کیا اور مستقبل میں بھی کرتی رہوں گی۔