یہ کس مشہور اداکار کی تصویر ہے؟

Published On 12 July,2021 05:30 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) زیرنظر تصویر بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتِک آریان نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں کارتِک کے ہمراہ ان کے نانا موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کارتِک آریان نے 2011 میں فلم پیار کا پنچ ناما سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اداکار اب تک پتی پتنی اور وہ، لکا چھپی اور لو آج کل جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ جلد ہی وہ دھماکا اور بھول بھلیا 2 میں دِکھائی دیں گے۔

کارتِک آریان نے مذکورہ تصویر اپنے نانا کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں شیئر کی۔

تصویر پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی بڑی تعداد نے کارتِک سے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے نانا کیلئے دعا بھی کی۔
 

Advertisement