لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو ادکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لڑکی کے لیے شادی کے بعد نام بدلنا ضروری نہیں ہے اسی لیے انہوں نے اپنا نام نہیں بدلا۔
منشا پشا کی جانب سے انسٹا گرم اکاؤنٹ پر چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
پوسٹ پر جہاں منشا پاشا اور اُ ن کے شوہر، سیاست دان، سوشل ایکٹیوسٹ جبران ناصر کے مداحوں کی جانب سے تعریفی اور دعائیہ کمنٹس کیے گئے وہیں ایک انسٹا صارف سے منشا پاشا سے ایک اہم سول بھی پوچھ لیا گیا ۔
نعمان نامی انسٹا گرام صارف کا منشاپاشا سے سوال پوچھنا تھا کہ ’انہوں نے شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلا؟
جواب د یتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ ہاں! کیوں کہ اس کی اسلام کے مطابق کوئی ضرورت نہیں ہے۔