یہ کس مشہور اداکارہ کی تصویر ہے؟

Published On 09 July,2021 05:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شوبز شخصیات اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتی ہیں جنہیں دیکھ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے، اسی حوالے سے اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر صنم جنگ نے چشمہ لگائی ہوئی بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا۔

اداکارہ نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیاکہ اندازہ لگائیے کہ تصویر کس کی ہے؟

صنم جنگ نے اس تصویر کو ماضی کا ایک دھماکا قرار دیا اور لکھا کہ میرے خیال میں میرے ایک کزن نے میرا یہ حال کیا۔

اس تصویر میں بچی کو چشمہ لگائے اور دوپٹہ پہنے انہماک سے تصویر کھنچواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کی تصویر ان کی بیٹی علایا کی مشابہت قرار دیا اور کہا کہ بنا گلاسز بالکل علایا جیسی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بچپن کی یادیں بہت خاص ہوتی ہیں۔