لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی معروف فلم سٹاراداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام ہیک کر لیے گئے، فلم سٹار میرا نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضیٰ رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔
درخواست میں اداکارہ میرا نے سابقہ مینجر پر الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں، میرے ہزاروں فالور اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ فوری طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ایف آئی اے سائبیر ونگ نے فلم سٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی، ایف آئی اے نے فلم سٹار میرا سے ان کے ثبوت بھی مانگ لیے۔