اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں 1143 خالی اسامیوں کیلئے 12 لاکھ 94 ہزار سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرا دیں جبکہ دو لاکھ سے زائد درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 10 لاکھ 94 ہزار درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ ان امیدواروں کا آن لائن ٹیسٹ ہو گا اور موقع پر ہی نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔
سیاسی مداخلت کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں مین پاور کی کمی کو سپورٹ کرنے کیلئے بھرتیوں کی اجازت دی تھی جن کا بجٹ بھی وزارت خزانہ سے منظور ہو چکا ہے۔