لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیا مرزا بھی جعلی خبروں کیخلاف آگاہی مہم کیلئے میدان میں آ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ آن لائن کو شیئر کرنے سے پہلے ایک مرتبہ رکیں اور سوچیں کیا شیئر کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث جعلی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات نے ہمیں تقسیم کر کے رکھ دیا ہے۔ اس وباء مرض کے باعث جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور صحت سے متعلق ہونے والی کوششوں کو بھی متاثر کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب جب کہ کورونا وائرس کا دورانیہ بڑھ رہا ہے، اس دوران اگر لوگ سچائی پر یقین رکھتے ہیں تو میرے ساتھ آگاہی مہم میں شامل ہوں۔
Pause to stop and think before we share online. During the pandemic fake news and misinformation has polarized us, cost lives and disrupted health efforts - and now it’s prolonging the pandemic. If you believe in truth then join me, post the symbol and #PledgetoPause pic.twitter.com/xUkGfbOQpl
— Dia Mirza (@deespeak) July 4, 2021