رواں ماہ ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچے گی

Published On 05 July,2021 04:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں ماہ ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچے گی۔ جس میں سے نوے فیصد خریدی گئی ہے، ویکسین میں موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکا، اور سائینو ویک شامل ہیں۔

ای پی آئی ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاک ویک ویکسین کیلئے بھاری خام مال درآمد کیا جائے گا، پاکستان پاک ویک کیلئے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔

ذرائع نے کہا کہ گزشتہ 4روزمیں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں اور آئندہ 2 روز میں چین سے 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے سائینو ویک کی اگلی کھیپ 20 جولائی کے بعد ملے گی۔
 

Advertisement