چین سے کورونا ویکسین کھیپ 5 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی

Published On 03 July,2021 05:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچے کیلئے تیار ہے، سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز 5 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سےکورونا ویکسین کھیپ 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی، چین سےسائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزاسلام آباد لائی جائے گی۔ پی آئی اےکاطیارہ کورونا ویکسین کی کھیپ لیکراسلام آبادپہنچےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےسائنوویک کی 20 لاکھ ڈوزچینی کمپنی سےخریدی ہے، صوبوں کوسائنو ویک ویکسین کی تقسیم کاپلان تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے 29 جون پی آئی اے کا طیارہ چین سے سائینو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا، آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔

یاد رہے امریکا کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، عطیہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
 

Advertisement